ایک نیوز:ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکاراج برقرار،موٹرویزٹریفک کیلئےبندکردی گئی،ایئرپورٹ پرحدنگاہ انتہائی کم ہونےکی وجہ سےپروازوں کاشیڈول بھی متاثرہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب،سندھ اورخیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں شدیددھندکےباعث موٹرویز،جی ٹی روڈ اوررنگ روڈپرحدنگاہ انتہائی کم ہوگئی،دوسری جانب دھندکےباعث ملک بھرکےایئرپورٹس سے37ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم ون پرپشاورٹول پلازاسےبرہان انٹرچینج تک ٹریفک معطل کردی گئی،ایم ٹوکواسلام آبادٹول پلازاسےبلکسرتک دھندکی وجہ سےبندکردیاگیا،ایم ٹوپرہرن مینارسےٹھوکرنیازبیگ تک بھی گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم تھری کوفیض پورسےدرخانہ تک دھندکی وجہ سےبندکردیاگیا،ایم فورپرفیصل آبادسےپنڈی بھٹیاں تک ٹریفک معطل کردی گئی،ایم فائف اقبال آبادانٹرچینج سےروہڑی تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا،ایم14ہکلہ سےڈیرہ اسماعیل خان تک ٹریفک کیلئےبندکردی گئی۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفریقینی بنانےکیلئےبندکیاجاتاہے،قومی شاہراہوں پردھندکادورانیہ موسم سردہونےکےساتھ بڑھ گیا۔
ترجمان موٹرپولیس کےمطابق مسافردن کےاوقات میں سفرکرنےکوترجیح دیں،روڈیوزرگاڑیوں کےپیچھےدھندوالی لائٹس کااستعمال کریں۔
ذرائع کےمطابق شدیددھندکی وجہ سےملک بھرکےایئرپورٹس پرفلائٹ آپریشن معطل کردیاگیاجس کی وجہ سے37ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکاراج،موٹرویزبند،پروازوں کاشیڈول متاثر
Jan 07, 2024 | 03:15 AM