ویب ڈیسک :انسٹاگرام پر صارفین عمر، قد اور تاریخِ پیدائش سمیت پسندیدہ کھانے جیسے 11 سوالات کے جواباب شیئر کر رہے ہیں۔جوہیکرز کی ایک چال ہے
اس ڈیجیٹل دنیا میں نِت نئے ٹرینڈ کا زور و شور سے آنا اور صارفین کو اپنی لپیٹ میں لے لینا ایک عام سی بات ہے۔بظاہر یہ سرگرمی تفریحی معلوم ہوتی ہے لیکن ایک سائبر سیکیورٹی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ‘Get to Know Me’ نامی یہ ٹرینڈ ہیکرز کے لیے کارروائی کرنے کا بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔
سائبر اور اسٹریٹیجک رسک تجزیہ کار ایلیانا شلوہ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے فالوورز کو ‘Get to Know Me’ ٹرینڈ کے متعلق تنبیہ کی اور ٹرینڈ پر بنائی ویڈیوز اور تصاویر کو فوری ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ غلط بیانی نہیں کریں گی، وہ بھی اس جھانسے میں آتے آتے بچی ہیں۔ انہوں نے جواب دینے شروع کر دیے تھے تب اپنے خوف کے متعلق بتاتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ کچھ سوالات ان کے سیکیورٹی سوالات کے جوابات تھے۔
انسٹاگرام صارفین ٹرینڈ سے ہوجائیں ہوشیار!
Jan 07, 2024 | 00:18 AM