ایک نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اچینی سربند میں کاروائی کی۔ سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پر دہشتگردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ دہشتگردوں اور آپریشن ٹیمز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
فائرنگ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں کم از کم 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک دہشتگرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔