پن بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

Jan 07, 2023 | 22:30 PM

 ایک نیوز:تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹ بند ہیں اور صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیاگیا۔
 ذرائع کے مطابق  تربیلا ڈیم سے اس وقت صرف 250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 4 ہزار 9 سو 28 میگا واٹ ہے۔ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ بھی بند ہے، تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 1450 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج پانچ ہزار کیوسک رہ گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 200 میگاواٹ ہےجبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1 ہزار میگا واٹ ہے، منگلا ڈیم میں صرف ایک یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔

پن بجلی کی کمی سے بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں