سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے انسٹالمنٹ پلان شروع کردیا 

سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے انسٹالمنٹ پلان شروع کردیا 
کیپشن: Saudi Arabia Announces Installment Scheme for Domestic Hajj Pilgrims

ایک نیوز :سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے انسٹالمنٹ پلان شروع کردیا۔ 
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے مقامی عازمین حج کیلئے ایک انسٹالمنٹ پلان شروع کیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اپنے حج کے کل اخراجات تین قسطوں میں ادا کر سکیں گے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نےاپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مقامی عازمین کو اپنی جگہ بک کرنے کیلئے کل اخراجات کا 20فیصد72گھنٹے کے اندر اندر جمع کرانا ہوگا۔دوسری قسط کل لاگت کے 40% کے برابرہوگی جو 7 رجب 1444 ہجری) 29 جنوری2023 تک )جمع کرانا ہوگی جبکہ تیسری اور آخری قسط 10 شوال 1444 ہجری (30 اپریل ( تک واجب الادا ہوگی ۔


وزارت نے جمعرات کو حج کے لیے جگہ کی بکنگ کے لیے الیکٹرانک رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے ۔مقامی عازمین (جو سعودی عرب میں رہتے ہیں) وزارت کی ویب سائٹ یا پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ حج کی منظوری ملنے کے بعد وزارت آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے مقامی عازمین کو شارٹ لسٹ کرے گی۔