ایک نیوز:خود کشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کو محکمہ صحت راولپنڈی نے 30 دسمبر کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نوکری سے برطرفی پرخود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون ڈیلی ویجز ملازمین کے کوٹے میں محکمہ صحت میں تعینات تھی ۔محکمہ صحت راولپنڈی نے خاتون بشری آصف کا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا ۔خاتون کو 30 دسمبر کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔
خاتون نے مالی حالات اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 30 دسمبر کو 2 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا تھا۔