ایک نیوز:پاکپتن کے نواحی گاوں چوک مرلے میں بنی جھونپڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔آتشزدگی سے 20سالہ محنت کش امیر جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ جھونپڑی میں آگ الصبح لگی۔محنت کش امیرجھونپڑی میں سورہا تھا ۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔محنت کش جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔محنت کش کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔