ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کااعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں9جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب کے اسمبلی سےاعتمادکاووٹ لینےکےمعاملےپرمشاورت کی گئی۔اجلاس میں ن لیگ کے سیئنررہنماؤں عطاتارڑ،اعظم نذیرتارڑ،رانا مشہود،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ سعدرفیق،ملک احمد،بلال یاسین نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کے ن لیگ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے9جنوری کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔اجلاس میں لیگی اراکینِ نے وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا ۔ذرائع ن لیگ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری نہیں۔ 9 جنوری کے پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا۔ن لیگ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اجلاس میں حکومتی اراکین کی آمد کے تمام ثبوت اکٹھے کیے جائیں گے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ سپیکر اجلاس میں شریک ارکان کی تعداد کے حوالے سے غلط رولنگ دے سکتا ہے ۔وزیر اعظم شہبازشریف سے آئی جی پنجاب اور دیگر اداروں کے افسران نے بھی ملاقات کی ۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 9 جنوری کے اجلاس میں حکومتی اراکین کی شمولیت کی مکمل شواہد اکٹھے کیے جائیں۔
وزیراعظم کی آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت بھی مکمل ہو گئی۔ن لیگ ذرائع کاکہنا ہے ارکین کی تعداد کے حوالے سے سپیکر کی غلط رولنگ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔