آئی ایم ایف کو معاشی مشکلات سے آگاہ کردیا،وزیراعظم شہبازشریف

Jan 07, 2023 | 19:40 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ’میں نے   پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی وضاحت کی۔ خاص طور پر تباہ کن سیلاب کے بعد  آئی ایم ایف کا وفد جلد ہی پاکستان آئے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز   تقریب کے دوران بتایا تھا کہ  عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے جس میں ان سے وفد بھیجنے کے لیے کہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو بتایا ہے کہ ڈیفالت کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اپنا وفد بھیجیں تاکہ نواں ریویو مکمل ہو سکے۔‘
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں اور ٹیم آئندہ دو، تین روز میں آئے گی۔‘

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی ماہ سے معاشی بحران کا شکار ہے۔ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کم ہو کر چھ ارب ڈالر سے نیچے آ گئے ہیں جب کہ کرنسی کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی اور مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
 

مزیدخبریں