پاکستان نے دو بڑے بینکوں کو قرض لوٹا دیا ، زرمبادلہ کے ذخائرکم ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان نے دو بڑے قرض اداکردیئے
کیپشن: پاکستان نے دو بڑے قرض اداکردیئے

ایک نیوز :پاکستان نے دو بڑے قرض ادا کردئیے  جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ایف ایکس کے ذخائر تقریباً 4.5 بلین ڈالر تک گر گئے ہیں۔جو صرف  25 دنوں کی درآمدات کے لیےہیں ۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے امارات کے این بی ڈی بینک کوچھ سوملین  اور اے آئی ڈی  کو 420ملین  کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

تازہ ادائیگیوں کے بعد سٹیٹ بنک کے ذخائر تقریباً چار سے پانچ بلین ڈالر تک گر گئے ہیں۔جنوری-2023 کے پہلے ہفتے میں کسی بڑے ڈالر کی آمد کی اطلاع نہیں ملی جب یہ حکومت آئی تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10.850 ارب کے قریب تھے۔اپریل 2022 سے اب تک ریزرو میں 6.35 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔