بھارت میں بینظیر کےپوسٹر لگانے پر انتہاپسند بھڑ ک اٹھے

بھارت میں بینظیر کےپوسٹر لگانے پر انتہاپسند بھڑ ک اٹھے
کیپشن: بھارت میں بینظیر کےپوسٹر لگانے پر انتہاپسند بھڑ ک اٹھے

ایک نیوز : بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے بے نظیر اسکوائر اور دارالحکومت کو بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے جس پر بی جے پی نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجے ہورڈنگ اور پوسٹرز پر نام نہاد احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا  کے خواتین ونگ اور آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل کانفرنس کیلئے پوسٹرز اور دعوت نامے پر بھی بے نظیر بھٹو کی تصویر لگائی گئی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق  تنظیم کی جانب سے ترواننت پورم میں پیلام شہید منڈپ کو بھی بینظیر بھٹو اسکوائر کا نام دیا گیا اور بینرز پر بے نظیر کے متعلق پیراگراف بھی موجود ہے۔پیراگراف میں کہا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں آکسفورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں، جس سے بی جے پی رہنماؤں کی نیندیں اڑ گئیں۔

یاد رہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے خواتین ونگ یعنی آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (ایڈوا) نے بینظیر بھٹو کی تصویر کواپنی قومی کانفرنس کا سرورق بنا دیا ہے۔دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصاویر نے انتہا پسندوں کو آگ لگا دی، بی جے پی کی کیرالہ اکائی کے ترجمان سندیپ وچاسپتی نے  ٹوئٹر پر کمیونسٹ پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا۔