اچھرہ،یوٹرن میں آئل ٹینکر پھنس گیا،ٹریفک روانی متاثر

Jan 07, 2023 | 17:08 PM

ایک نیوز :اچھرہ یوٹرن میں موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکرپھنسنے سے ٹریفک روانی گھنٹوں تعطل کا شکار رہی ۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے خود موقع پرپہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔

سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کاکہنا تھا کہ یوٹرن میں موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا تھا۔ جلد ٹینکر کو ہٹادیاجائے گا۔آئل ٹینکر کو ڈیوڈرتوڑ کر نکالنے کی ہدایت کردی ہے۔ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے متبادل روٹ کھولاگیا ہے۔

مزیدخبریں