فیروز خان کی بیمار بچوں سے ملاقات نا ہو سکی، اداکار پریشان

Jan 07, 2023 | 16:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی لیکن فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نا ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق وکلا عدالت میں پیش اور بچوں کی عدم پیشی سے عدالت کو آگاہ کردیا۔ علیزے کے وکیل نے کہا کہ بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔ فیروز خان کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیروز خان کو اس سے گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا۔   فیروز خان بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔  آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہوگی جس میں فیروز خان سے بچوں کی ملاقات متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں