شان مسعود کو نائب کپتان کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

شان مسعود کو نائب کپتان کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شاداب خان کی غیر موجودگی میں شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے لیکن کپتان بابر اعظم اس سے لا علم ہیں۔ 

رپورٹ  کے مطابق ون ڈے سیریز میں نائب کپتان بنانے کی معاملے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ کپتان بابر اعظم شان مسعود کونائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لاعلم ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بابراعظم کا عبوری سلیکشن کمیٹی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ نائب کپتان مقررکیا گیا ہےاور کسی نے مجھ سے نہیں پوچھا۔  عبوری سلیکشن کمیٹی کا اس پر کہنا تھا کہ نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ اوپرسے کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان کونائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا ہے۔ پی سی بی کااس پر کہنا ہے کہ کپتان اور نائب کپتان چئرمین بورڈ کا اختیار ہے۔ نائب کپتان کی تقرری  کی مظوری چئرمین نجم سیٹھی نے کی ہے۔