ایک نیوز: سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر)زبیر حیات، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد، جنرل اظہر، جنرل نعمان، جنرل عدنان سمیت درجنوں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ کے پی، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، اسد عمر اور مشاہد حسین نے بھی شرکت کی۔