ایک نیوز: جڑواں بہن بھائی کی پیدائش تو ایک عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی یہ دیکھا یا سنا ہے کہ جڑواں بہن بھائی کے درمیان ایک دن، ایک ماہ یا پھر ایک سال کا فرق آیا ہو!یقیناً نہیں لیکن اب اس دور میں ایسا ممکن ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے، جب کالی جو نامی ایک خاتون اور اس کے شوہر کلف کے یہاں جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
لیکن ان کی پیدائش کو لے کر ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں بہنیں الگ الگ سال میں پیدا ہوئی ہیں۔
اس جوڑے کی بڑی بیٹی اینی جو31 دسمبر 2022 کو رات 11 بجے کر 55 منٹ پر پیدا ہوئی جبکہ اس کی چھوٹی بہن ایفی روز نے ٹھیک 6 منٹ بعد یکم جنوری 2023 کو 12 بج کر 1 منٹ پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔
ان دونوں بہنوں کے پاس الگ الگ سال میں پیدا ہونے کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ یہ کہ اینی جو سال 2022 میں پیدا ہونے والی آخری جبکہ ایفی روز سال 2023 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔