مٹیاری: پٹرول پمپ پر کھڑے 2 آئل ٹینکر میں آتشزدگی، 1 شخص زخمی

مٹیاری: پٹرول پمپ پر کھڑے 2 آئل ٹینکر میں آتشزدگی، 1 شخص زخمی

ایک نیوز: مٹیاری کے شہر کیبر کے قریب پیٹرول پمپ پر اچانک خوفناک 2 آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے ایک شخص جل کرشدید زخمی ہوگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کومقامی ہسپتال منتقل کر دیا  گیاہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود فائر بریگیڈ بر وقت نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے مالی نقصان زیادہ ہوا۔ آگ لگنے سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے جس سے  ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاہے۔