ایک نیوز: فیصل آباد میں ڈجکوٹ گوجرہ روڈ پر باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں کی 2 گاڑیاں سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائیں، بارات بڈالہ سے گوجرہ جا رہی تھی۔ حادثہ لہریاں اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں5 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔