رکن پور: پراسرار بیماری سے 12 ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت کی ٹیم سراغ لگانے پہنچ گئی

رکن پور: پراسرار بیماری سے 12 ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت کی ٹیم سراغ لگانے پہنچ گئی
کیپشن: Rukanpur: 12 deaths due to a mysterious disease, the World Health Organization team reached to trace(file photo)

ایک نیوز: رکن پور میں پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم متاثرہ بستی میں پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق رکن پور کے نواحی علاقہ تاج پور پیروالا میں پراسرار بیماری سے بارہ ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ڈی جی ہیلتھ سہیل رانا اور عالمی ادارہ صحت کے مفکر میاں متاثرہ بستی پہنچ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بستی میں میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا۔ اسی خاندان کے 8 نئے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جنہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گردن توڑ بخار کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ ہلاکتوں کی وجہ بھی گردن توڑ بخار ہوسکتا ہے۔ 

تاہم ڈی جی ہیلتھ کے نمائندے ڈاکٹر چوہان کے مطابق بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ٹیسٹ رپورٹ کے بعد بیماری کا پتہ چلے گا۔ دوسری جانب رکن پور میں بیسک ہیلتھ یونٹ کو 24 گھنٹے قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔