ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی۔ ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بونیر کے رہائشی محمد بلال نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا اور دوران تلاشی ملزم سے ہزاروں جعلی امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم غیرملکی پرواز سے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے محمد اعظم کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس کے لئے تمام جدید طریقہ کار بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ اس طرح کے جعلی کرنسی کے گھناونے کاروبار میں ملوث گروہوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔