ایک نیوز : روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طبیعت خراب ، ماسکو میں اقتدار کی جنگ چھڑ گئی ۔ کا تختہ الٹنے کی تیاریاں، متعدد سیاستدان اقتدار میں حصہ لینے کے دوڑ میں شریک ہیں ۔
یادرہے یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے چیف کایرلو بڈانوف ایک برطانوی میڈیا سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوتن کی جلد ہی کینسر سے موت ہو جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس میں پیوٹن کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش شروع ہو چکی ہے۔
پہلےبھی کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ولادیمیر پوتن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیںا۔ میڈیا میں پہلے ہی کئی ایسی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جن میں دیکھا گیا ہے کہ پوتن کو کئی طرح کی جسمانی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ یوکرین سے جنگ کے درمیان ان کو عوامی موجودگی میں کئی بار تھکا ہوا دیکھا گیا ہے، اور چہرہ بھی پھولا ہوا دکھائی دیا ہے۔ کئی بار تو بولتے ہوئے ان کی زبان بھی پھسلی ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پوتن نے نیا سال روس سے باہر منایا ہے۔ نئے سال کے دوران ولادیمیر پوتن ملک میں پھیلی ایک بیماری سے بچنے کے لیے اُرال کے پہاڑوں میں بنے بنکر میں چلے گئے تھے۔ دراصل روس میں ایک بخار نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی افسران کو متاثر کیا ہے۔ پوتن کے بنکر میں پناہ لینے کو اسی سے جوڑ کر دیکھا گیا تھا۔ ’دی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پوتن کی صحت پہلے سے ہی ٹھیک نہیں ہے، او راسی فکر کی وجہ سے وہ نئے سال کا جشن منانے بنکر میں چلے گئے تھے۔