فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 40 سال بعد رہا، شاندار استقبال

Jan 07, 2023 | 14:09 PM

ایک نیوز: اسرائیل میں طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک کریم یونس ہیں۔ جو قید سے 40 سال بعد رہا ہوئے ہیں۔ جمعرات کو اپنے آبائی گھر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انہیں ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا اور قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا دی گئی تھی۔

کریم یونس نے کہا کہ یہ 40 سال قیدیوں کی کہانیوں سے بھرے ہوئے تھے اور ہر کہانی ایک قوم کی کہانی ہے۔ مجھے فلسطین کے لیے قربانیاں دینے والوں میں سے ایک ہونے پر بہت فخر ہے۔ یونس کریم نے مزید کہا ہم فلسطین کی خاطر مزید قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

یونس کو 1983 میں اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں فوجی ابراہم برومبرگ کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ان کی رہائی سے قبل، اسرائیلی وزیر داخلہ آریہ دیری نے ایک خط میں لکھا کہ یونس سے ان کی شہریت چھین لی جائے، اور کہا کہ یہ اقدام ’’ان لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام ہو گا جو دہشت گرد کارروائیوں کی علامت بن چکے ہیں‘‘۔

مزیدخبریں