ایک نیوز: کراچی سی ویو دو دریا پر نوجوان لڑکی نے سمندر میں چھلانگ لگا دی جس کی تلاش کیلئے 2 روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں لڑکی کو تلاش کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا تھا لیکن ریسکیو ٹیم نے ایک بار پھر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کو لڑکی کا بیگ سمندر کنارے سے ملا ہے جس میں موجود شناختی کارڈ سے لڑکی کی شناخت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ساوتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے ہوئی ہے اور اعظم بستی محمود آباد کی رہائشی تھی۔ لڑکی نے سمندر میں چھلانگ کیوں لگائی اسکی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ لڑکی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوگیا ہے ۔لڑکی کے والد ابرار احمد ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہے۔ والد نےپولیس کو بیان دیتےہوئے بتایا کہ میری بیٹی ہاوس جاب مکمل کرچکی تھی۔لڑکی نشاط کمرشل ڈیفنس میں واقع جانوروں کے اسپتال میں جاب کرتی ہے۔ بیٹی نے ایسا کیوں کیا معلوم نہیں ہے۔