ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ، غیر ملکی تفتیشی نمبر برآمد

Jan 07, 2023 | 13:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ آور  ملزم نوید کے موبائل فون کی فورانزک رپورٹ ایک نیوز کو موصول ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں ساتھ میں ملزم کے فون سے 138 فون  نمبرز اور 18 سو 69  کالز کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔  وٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے  محفوظ تھا جبکہ ایک تھائی لینڈ کا نمبر اور 2 مقامی نمبر بھی ملے ہیں۔ 

فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور دو مقامی نمبر تفتیش کیلئے اہم ہیں۔ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس 1956 تصاویر ،499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز بھی ملی ہیں ۔فورانزک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ملزم  کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا نہیں ریکور کیا جا سکا ہے۔ملزم نوید  کے فون کا تمام آڈیو اور وڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں