پی آئی اے کی پروازکا ہائیدرالک سسٹم خراب،مسافرآف لوڈ

Jan 07, 2023 | 13:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کا ہائیڈرالک سسٹم خراب ہو گیاجس پر پرواز میں موجود مسافروں کو آف لوڈکرنے کے بعد جہازخالی کرا لیا گیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 784 کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کے ساتھ روانگی کے لئے تیارتھا،کہ اچانک ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی ہو گئی جس پر پرواز کی منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی تعداد 250سے زائد ہے۔

 ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روزکراچی پہنچنے والی پروازاب ہفتہ کو شام 6 بجکر 50 منٹ پر کراچی پہنچے گی،مجموعی طور پر پرواز کی ٹورنٹو سے کراچی آمد 30 گھنٹے تاخیر سے ہو گی ۔

یادرہے کہ رواں ہفتے طیارہ خرابی کے باعث 12 گھنٹوں سے زائد تاخیرکی شکاریہ دوسری پرواز ہے ،2 روز قبل کراچی تاجدہ پرواز کے بوئنگ777 طیارہ میں خرابی کے باعث 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

مزیدخبریں