لاہور: دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

Jan 07, 2023 | 12:21 PM

ایک نیوز: دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ خرابی موسم کی وجہ سے متعدد پروازوں کا رخ بھی دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی استنبول سے آنے والی پرواز 708 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی 264 کا رخ بھی اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے آنے والی پرواز 798 دو گھنٹے تیس منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح جدہ سے آنے والی پرواز 734 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263 کی منزل تبدیل کردی گئی ہے۔ اسی طرح پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759 اڑان نہ بھر سکی۔

بتایا گیا ہے کہ جدہ جانے والی پرواز 735 بھی تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 تاخیر کا شکار ہے۔ 

مزیدخبریں