ایک نیوز : ایئر انڈیا کی پرواز میں خاتون پر پیشاب کرنے والے ملزم شنکر مشرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی کمپنی نے نوکری سے بھی برطرف کردیا ۔ ’’ویلز فارگو‘‘ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز تھا۔
رپورٹ کے مطابق شنکر مشرا کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی لایا گیا ہے۔ ملزم مفرور تھا اور پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو جب ایئر انڈیا کی پرواز نیویارک سے دہلی آ رہی تھی، اس وقت طیارے کی بزنس کلاس میں سفر کر رہے شنکر مشرا نے 70 سالہ بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 294، 509 اور 510 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
شنکر مشرا کے موبائل کی آخری لوکیشن بنگلورو تھی، اسی بنیاد پر اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔ دہلی پولیس سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو شنکر مشرا کا موبائل فون بنگلورو میں سرگرم تھا لیکن اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا۔ بنگلورو سے پہلے دہلی پولیس نے کئی ٹیمیں ممبئی بھیجی تھیں لیکن وہاں اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
ملزم شنکر مشرا کو ان کی کمپنی ویلز فارگو نے ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویلز فارگو اپنے ملازمین سے پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر حسن سلوک سے پیش آنے کی توقع رکھتی ہے۔ ہمیں یہ الزامات بہت پریشان کن لگے۔ اس شخص کو ویلز فارگو سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
Air India passenger urinating case of Nov 26 | Accused S Mishra in Delhi police custody after he was arrested from Bengaluru last night pic.twitter.com/bqAX1WE1bz
— ANI (@ANI) January 7, 2023