انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کیلئے روانہ

انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کیلئے روانہ

ایک نیوز: قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹیم آسی سی انڈر19 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے  کراچی سے ساوتھ افریقہ روانہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کل رات دبئی سے براستہ  افریقا روانہ ہو گئی ہے۔  پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم کی قیادت  عروب شاہ کر رہی ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو رونڈا ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف کھیلے گی۔ 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کیخلاف ٹیم مدمقابل ہو گی۔ 

واضح  رہے کہ 14 تا 29 جنوری  تک جاری رہنے والے  شیڈول  ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔