ایچ ای سی نے ماسٹرز ڈگری ختم کردی

Jan 07, 2023 | 12:03 PM

عمران لطیف: ہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک اور بری خبر سنادی۔ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگریاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی اے، بی ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری کرنے والے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ لاہور سمیت صوبے کے دیگر کالجوں میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ دشوار ہوگیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایم اے،ایم ایس سی ڈگری ختم کرکے اس کے متبادل پانچویں سمسٹر میں داخلے کی ہدایات کی گئی تھیں۔ تاہم لاہور کے چند کالجزکے علاوہ پانچویں سمسٹرمیں داخلے کاحصول ناممکن ہوگیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ چند کالجز ہی پنجاب یونیورسٹی اور لاہورکالج یونیورسٹی سے الحاق رکھتے ہیں۔ ایل سی ڈبلیو یو سے الحاق شدہ کالجز کو پانچویں سمسٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

اسی طرح پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی چند پروگرامز میں پانچویں سمسٹرمیں داخلے کی اجازت مل سکی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز لاہور کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز خودمختار ہیں۔ ان کی پالیسی کے مطابق ہی عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں