ایک نیوز: کینیڈا حکومت نے دسمبر میں ایک لاکھ چار ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ کینڈا حکومت نے مستقل رہائشیوں کو فوج میں بھرتی کی اجازت بھی دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق کینیڈا حکومت نے ایک بیان جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ روزگار میں اضافہ 15 سے 24 برس کی عمر کے نوجوانوں میں ہوا ہے۔روزگار کے یہ مواقع مختلف نجی شعبوں کے لیے ہیں جن میں تعمیرات، ٹرانسپورٹیشن اور ویئر ہاؤسنگ شامل ہیں۔
کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح میں 0.1 فیصد کمی چار ماہ میں چوتھی مرتبہ ہوئی ہے۔کینیڈا میں لیبر فورس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیماری کی وجہ سے لوگوں کی کام سے غیر حاضری میں اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کینیڈا کی وزارت دفاع نے مستقل رہائش رکھنے والے افراد کے لیے بھی فوج میں ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔کینیڈا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ مستقل رہائشی کینیڈا کا ایک اہم اور بہترین حصہ ہیں اسی لیے کینیڈا میں مقیم مستقل رہائشی اب کینیڈین فوج میں بھرتی ہوسکتے ہیں۔ کسی اور ملک کے شہری جن کے پاس ’امیگریشن اینڈ رفیوجی پروٹیکشن ایکشن ایکٹ‘ کے تحت کینیڈا میں مستقل رہائش موجود ہیں وہ افواج میں ملازمت کے اہل ہوں گے۔وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’کینیڈین افواج مستقل رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ فوجی کیریئر پر سنجیدگی سے غور کریں۔‘