ایک نیوز: سبزیوں اور پھلوں کا آج کا ریٹ کیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی لاہور نے تازہ فہرست جاری کردی۔ آپ بھی ریٹ جان لیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں8 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیاں سرکاری نرخ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔
آج کے ریٹ کے مطابق پیاز 5 روپے مہنگا ہوا، سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 215 روپے کلومقرر جبکہ درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 230 روپے کلو تک ہورہی ہے۔
ٹماٹر کی سرکاری قیمت 2 روہے بڑھاکر 62 روپے کلو مقرر تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 80 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو مقرر ، فروخت 400 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
ادرک کی سرکاری قیمت 5 روہے مہنگا کرکے 360 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔ مارکیٹ میں ادرک 420 روپے کلو تک فروخت کیا جانےلگا۔
سبز مرچ کی سرکاری قیمت 100 روپے کلو کردی گئی، فروخت 130 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
لیموں چائنہ کا سرکاری ریٹ 65 روپے کلو مقرر لہیکن مارکیٹ میں دیسی لیموں 100 روپے کلو تک بکنے لگے۔
ٹینڈے فارمی سرکاری قیمت 2 روپے بڑھاکر 60 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 80 روپے کلو تک ہونے لگی۔
آلو کچاچھلکا 1 روپیہ مہنگا، سرکاری قیمت 33 روپے کلو مقرر، درجہ اول کے آلو کی فروخت 50 روپے فی کلو تک ہورہی ہے۔
میتھی کی سرکاری قیمت 64 روپے کلو مقرر، فروخت 80 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
بینگن کی سرکاری قیمت 64 روپے کلو مقرر، فروخت 80 روپے فی کلو تک ہورہی ہے۔
کھیرا سرکاری قیمت 50 روپے مقرر، فروخت 70 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 160 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
پالک دیسی سرکاری قیمت 40 روپے کلو مقرر، فروخت 60 روپے کلو تک ہونے لگی۔
بند گوبھی سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر کردی گئی تاہم فروخت 50 روپے کلو تک جاری ہے۔
پھول گوبھی سرکاری قیمت 40 روپےکلو مقرر جبکہ فروخت 60 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
شلجم 2 روپے مہنگا کر کے سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر، فروخت 40 روپے کلو تک ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔
شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 4 روپے بڑھا کر 80 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
اروی کا سرکاری ریٹ 100 روپے کلو مقرر، فروخت 160 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
مٹر 6 روپے مہنگے، سرکاری ریٹ 80 روپے کلو مقرر، فروخت 110 روپے فی کلوتک جاری ہے۔
گاجر چائنہ سرکاری قیمت 64 روپے کلو مقرر، فروخت 90 روپے تک جاری ہے۔
دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل بھی مہنگے ہوئے ہیں۔
سیب کالاکلو سرکاری قیمت255 روپے کلو مقرر، درجہ اول سیب کی فروخت 350 روپے کلو تک ہونے لگی۔
کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ 100 روپے درجن مقرر، فروخت 140 روپے فی درجن تک جاری ہے۔
کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 68 روپے فی درجن مقرر، فروخت 100 روپےفی درجن تک جاری ہے۔
پپیتا 5 روپے مہنگا، سرکاری ریٹ 210 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 270 روپے تک جاری ہے۔
کھجورایرانی سرکاری قیمت 340 روپے کلو مقرر، فروخت 410 روپے کلو تک ہونے لگی۔
مسمی سرکاری ریٹ 125 روپے درجن مقرر،فروخت 250 روپے درجن تک جاری ہے۔
کینو سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے درجن، فروخت 250 روپے درجن تک جاری ہے۔
امرود 6 روپے مہنگے کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 74 روپے کلو مقرر، فروخت 100 روپے کلو تک جاری ہے۔