عورت مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول

عورت مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول
کیپشن: Islamabad administration received the request for women's march(file photo)

ایک نیوز: عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول ہوگئی۔ یہ درخواست عورت مارچ تنظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ کیلئے این او سی حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ جس میں 8 مارچ 2023 کو نیشنل پریس کلب کے باہر عورت مارچ کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔ 

درخواست میں عورت مارچ کیلئے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہر سال 8 مارچ کو عورت مارچ تنظیم کی جانب سے عورت مارچ کیا جارہا ہے۔ جو اپنے نعروں اور سلوگنز کی وجہ سے کافی متنازعہ ہوچکا ہے۔ ہر سال عورتوں کے عالمی دن کے بعد اس مارچ کی وجہ سے ایک نئی بحث چھڑ جاتی ہے۔ کئی عوامی و مذہبی حلقوں کی جانب سے متعدد مرتبہ اس مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔