کبریٰ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 07, 2023 | 10:46 AM

ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین ادائیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں کبریٰ خان کو مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ کبریٰ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں