کراچی: کوچنگ سنٹر میں جھگڑا چھروانے پر طالب علم قتل

کراچی: کوچنگ سنٹر میں جھگڑا چھروانے پر طالب علم قتل

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے کوچنگ سنٹر میں طالب علموں کا معمولی جھگڑا قتل کی واردات میں بدل گیا ۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں پیش آیا۔ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طالب علموں کا جھگڑا ہوا تھا جس پرکوچنگ سینٹر کی انتظامیہ نے صلح کروادی تھی۔ جس کے بعد آج ملزم اپنے ہمراہ لڑکوں کو لایا اورکلاشنکوف سے فائرنگ کی۔  جس سے آٹھویں اور نویں جماعت کے دو طالب علم زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالب علم دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزم کوچنگ سینٹر میں کلاشنکوف ایک تھیلے میں چھپا کر لایا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نےملزمان کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احسان کا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں تھا۔ ملزمان طلحہ اور لقمان کا جھگڑا کسی اور سے ہوا تھا اوراحسان نے صرف ان دونوں کو جھگڑا کرنے سے منع کیا تھا۔ ملزمان لقمان اور طلحہ کو جھگڑے سے روکنے پر انہوں نے احسان کو دھمکیاں دی تھیں کہ ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔

مقتول کے اہل خانہ نے میت دوپہر2 بجے کراچی پریس کلب کے باہر رکھ کر دھرنے کا اعلان کیا ہے، اہل خانہ کے مطابق احسان اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کے والد تاحال صدمے سے بیہوش ہیں۔