گوجرانوالہ: ڈیڑھ کروڑ تاوان مانگنے والا بچےکا اغوا کار باپ ہی نکلا

Jan 07, 2023 | 10:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گوجرانوالہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کے لیے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، جس میں باپ ہی بیٹے کا اغوا کار نکلا۔

رپورٹ کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ 12 سال کے شاہ زیب کا اغوا کار اس کا والد ہی نکلا۔ملزم باپ کا مخالفین سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سےمخالفین کو پھنسانے کے لیے ملزم نے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور ڈیڑھ کروڑ اغوا برائے تاوان مانگا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو بازیاب کرکے ملزم باپ شہباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں