ایک نیوز: پشاور میں سی این جی کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے چمکنی سےہشت نگری تک کرایہ 20 روپےسےبڑھا کر50 روپےکردیا او ررکشہ ڈرائیورز نے بھی شہر سے صدر تک کرایہ 200 روپےکردیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیورز بھی 40 روپے فی اسٹاپ کرایہ لینے لگے ہیں۔ گلبہار سے بورڈ تک کرایہ 80 روپے سے بڑھا کر150 روپےکردیا گیا ہے۔وین، رکشے، ٹیکسی سب ٹرانسپورٹرز من مانے کرایہ لینے پر اتر آئے ہیں اور انتظامیہ کا عمل محض نوٹس لینے تک محدود ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے نئےکرایہ نامہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ اورپبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان شامل ہیں۔
کمشنر پشاور کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے فیصلےتک پرانےکرایہ نامہ کے مطابق ہی کرائے لیے جائیں۔