کراچی: جھونپڑی میں آگ لگ گئی، 3 بچے جھلس کر جاں بحق

Jan 07, 2023 | 09:25 AM

ایک نیوز: کراچی میں منگھوپیر کٹی پہاڑی کے علاقے اسلامیہ کالونی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے علاقے اسلامیہ کالونی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تاہم تینوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے تینوں بچے اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گئے۔

آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ اقصی، 5 سالہ عظمی اور 7 سالہ محمد شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں