ایک نیوز :پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ساڑھے چودہ اگست پلے پر انور مقصود نے دلچسپ پریس کانفرنس کی ۔
تفصیلات کےمطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساڑھے 14 اگست پلے لکھا ہے۔مجھ سے پوچھا کہ 14 اگست کیوں نہیں لکھا۔1948 سے آج تک 14 اگست کا انتظار کر رہا ہوں۔جیسے ہی 14 اگست آئے گی میں 14 اگست لکھوں گا۔
ان کا کہناتھا کہ اس پلے کی کہانی ہے پاکستان ٹھیک بنا یا نہیں بنا۔اس کے چار حصے ہیں کشمیر، لندن، لاہور اور دہلی انہوں نے کہا کہ قائداعظم اس سے بڑا تحفہ نہیں دے سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شو کے دوران موبائل فون بین ہوگا، تھیٹر کا ایک تقدس ہوتا ہے اس کا خیال رکھنا فرض ہے۔