ایک نیوز:ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔برطانوی اخبار اس کتاب میں کیے جانے والے انکشافات سامنے لا رہا ہے۔
برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری'اسپیئر 'کی پیشگی کاپی دیکھی ہے۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا اسپیئر میں ہیری نے لکھا ہے کہ لندن کے گھر کے باورچی خانے میں بڑے بھائی ولیم کے ساتھ کسی بات پر مداخلت ہوئی جس کے بعد ولیم نے ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بدتمیز کہا جس پر ان دونوں کی بحث ہوئی اور پھر انہیں ولیم نے فرش پر گرا دیا۔
اب برطانوی شہزادہ ہیری کا اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے کتاب میں کیے جانے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے اسپیئر میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ٹی وی ڈراما سیریل The Suits کے قابل اعتراض سین دیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
شہزادہ ہیری کے مطابق میگھن مارکل سے ڈیٹنگ کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے ان قابلِ اعتراض مناظر کو گوگل پر سرچ کیا ، جس پر انہیں پچھتاوا ہے۔
ہیری نے اپنی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان مناظر کو ذہن سے نکالنے کے لیے انہوں نے مذاقاً خود کو الیکٹرک شاک دیے ۔
خیال رہے کہ 19 مئی 2018 کو برطانوی شہرادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔