ایک نیوز :گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے،اپنے بیان میں انہوں نے اگلے وزیراعلیٰ کا اشارہ بھی دیدیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہہ اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ باتیں بنائی گئیں کہ چیف سیکریٹری پنجاب پر دباؤ ڈالا گیا، کیا میں نے کوئی ڈنڈا لے کر چیف سیکریٹری پر دباؤ ڈالا، حقیقت میں تو چیف سیکریٹری نے تمام معاملہ التوا میں ڈالا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پی ڈی ایم کا متفقہ اُمیدوار وزیراعلیٰ بنے گا۔
اس سے قبل گورنر ہاؤس میں سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے ملاقات کی ۔ گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی چودھری پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ تو لینا ہی پڑے گا، پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پی ڈی ایم کا متفقہ اُمیدوار وزیراعلیٰ بنے گا۔