وزیراعظم نے قذافی سٹیڈیم  کی ترئین و آرائش کا افتتاح کردیا 

Feb 07, 2025 | 20:19 PM

ایک نیوز: وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے  قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور  کی تعمیر ومرمت مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب  کا اہتمام کیا گیا ،  تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز ، چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی،  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ 

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تیس سال بعد بڑا ٹورنامنٹ ہونے جار ہا ہے ، اتنے کم وقت میں سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کرنا ممکن نہیں تھا ،سب نے دن رات محنت کرکے سٹیڈیم کو تعمیر کیا ،حکومت پنجاب کی کوشش نہ ہوتی تویہاں کھنڈارات نظر آتے ،  نیسپاک کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیر میں اہم کردار ہے ، ہمارے مشکل وقت میں پاک فوج مدد کو آئی۔   

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ   اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں جب ہمارے کھلاڑی ہندوستان کو شکست  دیں گے ،  آج ہم سب کیلئے خوشی کا دن ہے،قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہو گئی، محسن نقوی کی قیادت میں ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، محسن نقوی کی عادت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں انہیں لندن لے کر جاتے ہیں، محسن نقوی اب ان2500مزدوروں کو لندن کی سیر کرائیں۔ 

محمد شہباز شریف نے کہا شہباز اسپیڈ اب ماضی کی بات ہے میں اب محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے دن رات محنت کی گئی، قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حالیہ مہینوں میں عمدہ کرکٹ کھیلی، چیمپئنز ٹرافی اب ہمارے کھلاڑیوں کی جیت کی منتظر ہے۔  

مزیدخبریں