شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک 

شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک 
کیپشن: North Waziristan: 3 Khawarij killed in security forces operation

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے،تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ شرپسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔