سونا  عام عوام کی پہنچ سے میلوں دور ہوگیا  

سونا  عام عوام کی پہنچ سے میلوں دور ہوگیا  
کیپشن: Gold became miles out of the reach of the general public

ایک نیوز: سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ فی تولہ کی قیمت پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار 346 روپے کا اضافہ  ہوگیا،جس کے بعد سونا 3 لاکھ 46 روپے فی تولہ ہوگیا ۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 154 روپے کا اضافہ  ہوا ، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے پر پہنچ گیا   ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔  

دوسری جانب چاندی 51روپے  مہنگی ہوگئی، جس کے بعد چاندی کی قیمت 3ہزار 378روپے  فی تولہ ہوگئی ہے۔