بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم تبدیلی کردی 

Feb 07, 2025 | 14:44 PM

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم تبدیلی کردی  ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی ، درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی ملاقات کرانے کے احکامات جاری کردئیے۔

  جی ایچ کیو حملہ کیس میں  نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چودھری اور محمد عمران شامل ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی  کی لیگل ٹیم آج 3بجے  ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔

مزیدخبریں