پی سی بی نے صائم ایوب کی انجری بارے اپ ڈیٹ جاری کر دی

 پی سی بی نے صائم ایوب کی انجری بارے اپ ڈیٹ جاری کر دی
کیپشن: PCB has released an update on Saeem Ayub's injury

 ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے صائم ایوب کی انجری کے  حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر  دیں ہیں۔  

پی سی بی کے مطابق  صائم ایوب 10ہفتے کےلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ، قومی کرکٹر  کے اہم آر آئی سکین ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں 10ہفتے  تک آرام کا مشورہ دیا۔ 

خیال رہے کہ  قومی کرکٹر  کو 10جنوری کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی،  صائم ایوب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، صائم ایوب کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی، وہ انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے پانچ اپریل تک کھیلی جائیگی۔