پی ٹی آئی کا ووٹ لینے کیلئے بلاول کو غلط سکرپٹ لکھ کر دیا گیا ، احسن اقبال

Feb 07, 2024 | 22:57 PM

ایک نیوز :رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کا ووٹ لینے کیلئے بلاول بھٹو کو غلط سکرپٹ لکھ کر دیا گیا ۔ بلاول اس طرح کی سیاست کا انجام اچھی طرح جانتے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ 2024کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ لوگ ووٹ دینے کیلئے بہت بے تاب نظر آرہے ہیں ،مسلم لیگ ن بھاری اکئریت سے الکیشن میں کامیابی حاصل کرے گی ، حکومت بنی تو نوازشریف نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے ۔منتخب ہوتے ہی مسائل حل نیں ہوسکتے ۔حکومت کے پہلے تین سال ریفارمز کے ہوں گے ۔ہماری سب سے پہلی ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہوگی۔ہمارے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم مستقبل میں ایکسپورٹ کو کتنا بڑھاتے ہیں ۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سیکٹرمیں بھرکردار اداکرنا ہوگا ،انتخابات بہت پر امن ہوتے دیکھ رہا ہوں ،مسلم لیگ ن کی انتخابات کی بھرپور تیاری ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر ہم روپے کی قدر بڑھا لیں تو مہنگائی پر کنٹرول ہوسکتا ہے گزشتہ دور حکومت میں کوئی خاص پاور پلانٹس نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے بجلی کی قلت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ لینے کیلئے بلاول بھٹو کو غلط سکرپٹ لکھ کر دیا گیا ۔ بلاول اس طرح کی سیاست کا انجام اچھی طرح جانتے ہیں ۔گالم گلوچ کی سیاست کو عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی۔

مزیدخبریں