کنٹینر والی اپوزیشن نہیں ، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپوزیشن کریں گے ،خورشید شاہ

کنٹینر والی اپوزیشن نہیں ، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپوزیشن کریں گے ،خورشید شاہ
کیپشن: کنٹینر والی اپوزیشن نہیں ، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپوزیشن کریں گے ،خورشید شاہ

ایک نیوز:سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم 2013 والی حکومت گرانے والی اپوزیشن نہیں کریں گے بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر اپوزیشن کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی کنٹینر والی اپوزیشن نہیں کرے گی، اندر بیٹھ کر اپوزیشن کرے گی،ہمارا ایک ہی مؤقف ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، مسلم لیگ ن کی خاموشی مخصوص مقصد کیلئے ہے، پیپلزپارٹی کامؤقف رہا ہے کہ مضبوط پارلیمنٹ قائم ہونی چاہئے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ  نوازشریف نے سپریم کورٹ جاکر میثاق جمہوریت کی پہلی خلاف ورزی کی تھی، میثاق جمہوریت کی پہلی خلاف ورزی نوازشریف نے کی تھی، نوازشریف نے18ویں ترمیم کی کچھ شقیں ختم کرکے دوسری خلاف ورزی کی، 18ویں ترمیم کی ان شقوں کو ختم کرنے پر آج بھی پچھتاتے ہیں، ان خلاف ورزیوں کے باوجود ہم نے2014 میں جمہوریت کیلئے ن لیگ کاساتھ دیا، ہم نے2016 میں بھی میاں صاحب کی سپورٹ کی اور جمہوریت بچائی ، مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملتا ہےوہ خنجر ضرور گھونپتی ہے، اس کے باوجود بھی ہم نے جمہوریت اورپارلیمنٹ کیلئے قربانی دی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہماری لڑائی پارٹی کے ساتھ ہےجمہوریت کے ساتھ نہیں، جو بھی حکومت بنی اسے5سال کیلئے تسلیم کرینگے، منتخب حکومت عوام کی خدمت کرتی ہے تو5سال پورے کرائیں گے، یہ حقیقت ہے الیکشن کے دوران بیانات الگ ہوتے ہیں اور پارلیمنٹ الگ ہوتی ہے۔