عام انتخابات : لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

Feb 07, 2024 | 20:55 PM

ویب ڈیسک :عام انتخابات 2024کیلئے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے 44 حلقوں کے لیے کل 4ہزار403 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، 3540 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 813 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیئےگئے ہیں ، لاہور میں صرف 50 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دئیے گئےہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے ، تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے،  لاہور میں چودہ قومی اسمبلی اور 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔

مزیدخبریں