ویب ڈیسک : دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے موقعے پر افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رکھا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عام انتخابات کے دوران افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں کارگو اور مسافروں دونوں کی آمدورفت کے لیے بند رہیں گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سرحدیں پولنگ کے اگلے روز جمعہ 9 فروری کو کھول دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات سے ایک روز قبل 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہیں۔ پشین میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔