عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئےکنٹرول روم قائم

Feb 07, 2024 | 20:13 PM

ویب ڈیسک:عام انتخابات میں پولنگ،سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی ۔  کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں۔ صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں